آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کیخلاف بی سی سی آئی کا سخت ایکشن، معطلی و کمروں کی چیکنگ کا خطرہ بڑھ گیا
جمعہ 8 مئی 2026 12:14
(جاری ہے)
ہدایت نامے کے مطابق کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کے کمرے میں بغیر اجازت کسی شخص کے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی چاہے اس کا تعلق کھلاڑی سے ذاتی نوعیت کا ہی کیوں نہ ہو، تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کو ہوٹل سے باہر جانے سے پہلے سیکیورٹی حکام کو اطلاع دینا لازمی ہو گا۔
بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس، جرمانہ، معطلی یا نااہلی جیسی سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے فرنچائز مالکان کو بھی میچ کے دوران ڈگ آئوٹ میں کھلاڑیوں یا ٹیم مینجمنٹ سے رابطے سے روک دیا گیا ہے۔دیواجیت سیکیا نے کہا کہ حالیہ سیزن میں کئی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جن میں غیر مجاز افراد کا ٹیم کی بسوں میں سفر، ہوٹلوں میں آمد و رفت اور کھلاڑیوں کے کمروں تک رسائی شامل ہے جو قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان رائلز کے منیجر کی جانب سے ڈگ آٹ میں موبائل فون استعمال کرنے اور کپتان سنجو سیمسن کے ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرنے کے واقعات کے بعد بی سی سی آئی نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ آئندہ کسی بھی خلاف ورزی پر کسی بھی کھلاڑی کو رعایت نہیں دی جائے گی اور معطل کر دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی
-
ایبٹ آباد، دو روزہ بین الصوبائی کک باکسنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی
-
فیفا ورلڈکپ ؛ سیلفی لینے سے روکنے پر مصری ٹیم مینجر اور امریکی اہلکار میں تلخ کلامی
-
بنگلہ دیش 2027ء میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا: رپورٹس
-
پی سی بی نے کئی قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیے
-
پی سی بی اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے مابین نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے ایبٹ آباد میں قومی پرفارمنس سنٹر قائم کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا
-
سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اورآئیگا سوئیٹک ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں
-
تاشقند میں فیفا ورلڈ کپ میچ کی لائیو سکریننگ، پاکستان کی فٹ بال مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی شاندار نمائش
-
ہماری کوشش ہے ٹیم میں ایک سے زیادہ کپتان موجود ہوں، مائیک ہیسن
-
فٹنس کو نکھارنے کیلئے جم میں 13 نئے ٹیسٹ شامل کیے گئے ہیں، ابرار احمد کا انکشاف
-
فٹبال ورلڈ کپ میں امریکا کو ریڈ کارڈ:ڈومینوز کا 10 لاکھ ڈالرز کے پیزے مفت بانٹنے کا اعلان
-
دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ: پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.