شدید گرمی، ہیٹ ویو: نیوی کی قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست

جمعہ 8 مئی 2026 12:33

شدید گرمی، ہیٹ ویو: نیوی کی قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) پاکستان نیوی نے کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر 54ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو لکھے گے مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا کہ کراچی میں 14 سے 17 مئی کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 80 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جو کھلاڑیوں کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

شدید گرمی اور حبس جیسے موسمی حالات ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی، الیکٹرولائٹ عدم توازن اور جان لیوا طبی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کھلاڑیوں کی حفاظت اور صحت کو ترجیح دیتے ہوئے چیمپئن شپ کو موخر کردے۔