جانوروں کے لیئے سرکاری اسپتال میں ادویات ناپید

تحصیل وڈھ کے جانوروں کے سرکاری اسپتال میں عملہ موجود ہونے کے باوجود مال مویشیوں کے علاج کے لیے ضروری ادویات دستیاب نہیں

جمعہ 8 مئی 2026 23:58

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) تحصیل وڈھ میں مال مویشیوں میں بیماریاں پھیل گئی ۔ جانوروں کے لیئے سرکاری اسپتال میں ادویات ناپید۔ تحصیل وڈھ کے جانوروں کے سرکاری اسپتال میں عملہ موجود ہونے کے باوجود مال مویشیوں کے علاج کے لیے ضروری ادویات دستیاب نہیں، جس کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا قیمتی جانور تیزی سے ہلاک ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں اور مالداروں کا کہنا ہے کہ اس وقت مویشی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں، مگرطجانورں کے اسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بروقت علاج ممکن نہیں ہو پا رہا۔ دیہی علاقوں میں لوگوں کا روزگار بڑی حد تک مال مویشیوں سے وابستہ ہے، اور جانوروں کی اموات غریب خاندانوں کے لیے بڑا نقصان بن رہی ہیں۔عوام نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرحیوانات خضدار، ڈپٹی کمشنر خضدار اور کمشنر قلات ڈویژن سے فوری نوٹس لینے اور وڈھ کے جانوروں کے سرکاری اسپتال میں ضروری ادویات، ویکسین اور سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید قیمتی مال مویشیوں کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :