وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

جمعہ 8 مئی 2026 22:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) وائٹ ہائو س کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔کیرولین لیویٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نومولود بیٹی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خود اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ویویانا عرف ویوی ہماری فیملی میں شامل ہوئیں اور فورا ہی ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دیا۔

وائٹ ہائو س کی ترجمان نے بیٹی کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ویویانا بالکل ٹھیک ہیں اور ان کا بڑا بھائی خوشی سے چھوٹی بہن کے ساتھ زندگی کو ایڈجسٹ کر رہا ہے، ہم اپنے گھر آئی نئی خوشی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ان سب لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی بیٹی کی پیدائش پر ان کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔