چین،پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے، ہلاکتیں 37 ہو گئیں

جمعہ 8 مئی 2026 22:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) چین کے شہر لیویانگ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی جبکہ 51 زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے صوبے ہنان کے شہر لیویانگ میں 2 روز قبل پیش آیا تھا، جس میں1 شہری اب بھی لاپتہ ہے۔چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق فیکٹری انتظامیہ کے ذمے دار شخص کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :