آٹھ میں سے پانچ کیسز کی تصدیق ہنٹا وائرس کے طور پر ہوئی ،باقی تین مشتبہ ہیں،عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 9 مئی 2026 10:28

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ آٹھ میں سے پانچ کیسز کی تصدیق ہنٹا وائرس کے طور پر ہوئی ہے جبکہ باقی تین مشتبہ ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انہوں نے بتایا کہ متعلقہ وائرس اینڈیز وائرس ہے، جو ہنٹا وائرس کی واحد قسم ہے جس میں انسانوں کے درمیان محدود حد تک منتقلی کی صلاحیت پائی جاتی ہے اور یہ قریبی اور طویل رابطے سے پھیل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک سنگین واقعہ ہے لیکن عالمی ادارہ صحت اس کو عوامی صحت کے لیے کم خطرہ قرار دیتا ہے۔انہوں نےکہا کہ اس وبا کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات یہ ہیں کہ متاثرہ مریضوں کو علاج فراہم کیا جائے، جہاز پر موجود باقی مسافروں کو محفوظ رکھا جائے اور ان کے ساتھ اچھاسلوک کیا جائے، اور وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جائے۔ہنٹا وائرس ایسے وائرسز کا گروہ ہے جو چوہوں میں پایا جاتا ہے اور انسانوں میں شدید بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔عام طور پر لوگ اس وائرس سے متاثرہ چوہوں یا ان کے پیشاب، فضلات یا لعاب کے ذریعے متاثر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :