چین۔روس ایکسپو 17 تا 21 مئی تک صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہوگی

ہفتہ 9 مئی 2026 11:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) دسویں چین۔روس ایکسپو 17 تا 21 مئی تک صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہوگی۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارتِ تجارت کے حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دسویں چین۔

(جاری ہے)

روس ایکسپو 17 تا 21 مئی تک صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہوگی، اسی دوران 35واں ہاربن بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی میلہ بھی منعقد ہوگا۔اطلاعات کے مطابق ایکسپو کی مجموعی نمائشی جگہ 55 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہو گی، جس میں 46 ممالک اور خطوں سے 1500 سے زائد چینی اور غیر ملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ روس سے تقریباً 300 کمپنیاں ایکسپو میں حصہ لیں گی، جبکہ خریداری گروپ میں 5 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :