چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی کوسٹا ریکا میں صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت

ہفتہ 9 مئی 2026 12:29

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) چین کے صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ایڈمنسٹریٹر چھن شیاؤ ڈونگ نےکوسٹا ریکا کی حکومت کی دعوت پر دارالحکومت سان ہوزے کے نیشنل سٹیڈیم میں صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ چینی میڈیا کے مطابق کوسٹا ریکا کی صدر فرنانڈیز نے خصوصی ایلچی چھن شیاؤ ڈونگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

چھن شیاؤ ڈونگ نے صدر فرنانڈیز کو چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے تقریباً 19 سال کے دوران چین-کوسٹا ریکا تعلقات نے نمایاں ترقی کی ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت ہمیشہ سے چین-کوسٹا ریکا تعلقات کو سٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتی ہے اور چین دونوں ممالک کے درمیان مسلسل، صحت مند اور مستحکم تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

صدر فرنانڈیز نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے اقتدار منتقلی کی تقریب میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کومزید مضبوط اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :