مردان پولیس لائن فٹبال گراؤنڈ میں فائنل میچ، پولیس لائن ایف سی کی 1-4 سے شاندار فتح

ہفتہ 9 مئی 2026 17:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) پولیس لائن فٹبال گراؤنڈ مردان میں پولیس لائن ایف سی اور باکو ایف سی کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس میں پولیس لائن ایف سی نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کے مقابلے میں 1 گول سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

مردان پولیس کے مطابق اس موقع پر ایس پی سٹی مردان ماریہ مصطفیٰ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ بشیر احمد RI پولیس لائنز مردان بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔ مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :