بابر اعظم کی اپ ڈیٹ ڈاکٹرز ہی بتائیں گے مجھے تو ٹھیک لگ رہا تھا، امام الحق

اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل باصلاحیت کھلاڑی، اُنہوں نے حریف ٹیم کے فاسٹ بولرز کا دباؤ برداشت کیا : اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 مئی 2026 11:17

بابر اعظم کی اپ ڈیٹ ڈاکٹرز ہی بتائیں گے مجھے تو ٹھیک لگ رہا تھا، امام ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 مئی 2026ء ) پاکستان کے اوپنر امام الحق نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بابر اعظم کی انجری کے معاملے پر لب کشائی کردی۔ بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ بابر اعظم کی اپ ڈیٹ تو ڈاکٹر ہی بتائیں گے میں تو بات کررہا تھا مجھے تو ٹھیک لگ رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے کہ بابر کی انجری کے بارے میں ڈاکٹر ہی ٹھیک بتاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اوپنر بیٹر نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف میچ کے تیسرے دن پہلے ایک گھنٹے کا کھیل اہم ہے، اگر بیٹرز اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہم مقابلے میں مکمل طور پر واپس آجائیں گے۔ امام الحق کا کہنا تھا کہ دونوں نئے کھلاڑی اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل باصلاحیت ہیں، اُنہوں نے حریف ٹیم کے فاسٹ بولرز کا دباؤ برداشت کیا۔