بابراعظم انجری کا شکار، بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ

ہفتہ 9 مئی 2026 21:22

بابراعظم انجری کا شکار، بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم انجری کا شکار ہوکر بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹرز بابر کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بابر کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ بعد میں شیئر کی جائیں گی۔