ٹرمپ کا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کو فارغ کرنے کافیصلہ

ہفتہ 9 مئی 2026 20:54

ٹرمپ کا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کو فارغ کرنے کافیصلہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی ای)کے چیف مارٹی میکرے کو عہدے سے ہٹانے پر غور کر رہے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے اس حوالے سے ابتدائی منظوری دے دی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مارٹی میکرے کو ویپ مصنوعات کی منظوری، اسقاط حمل کی خصوصی دوا سے متعلق پالیسی اور ایف ڈی اے کے اندرونی انتظامی تنازعات پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

خاص طور پر فلیورڈ ویپس کی منظوری میں تاخیر نے ٹرمپ انتظامیہ اور بعض ریپبلکن حلقوں کو ناراض کیا۔ذرائع کے مطابق اگر میکرے کو ہٹایا جاتا ہے تو ایف ڈی اے کے ڈپٹی کمشنر کائل ڈائمینٹس کو عارضی سربراہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ سابق ایف ڈی اے حکام اسٹیفن ہان اور بریٹ گرور کے نام بھی ممکنہ متبادل کے طور پر زیر غور ہیں۔ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں براہِ راست اس منصوبے کی تصدیق نہیں کی، لیکن امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس میں اس معاملے پر سنجیدہ مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :