Live Updates

پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں، ٹرمپ

ہفتہ 9 مئی 2026 20:54

پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ایران کے ساتھ امن مذاکرات آگے نہ بڑھے تو امریکا آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم پلس آپریشن شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا اگر بات چیت کامیاب نہیں ہوتی تو ہم پراجیکٹ فریڈم پر واپس جا سکتے ہیں، لیکن یہ 'پروجیکٹ فریڈم پلس' ہوگا۔ تاہم ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ پراجیکٹ فریڈم میں کن عناصر کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ آپریشن پراجیکٹ فریڈم کو موقوف کر دیں گے۔ٹرمپ کے آپریشن کو روکنے کے فیصلے میں سعودی عرب کے دبا نے بھی کردار ادا کیا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات