عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل جورجے موریرا دا سلوا سے ملاقات ‘مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 9 مئی 2026 21:16

عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل جورجے موریرا ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2026ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل جورجے موریرا دا سلوا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں امن، انسانی امداد اور استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی جاری کوششوں پر بھی گفتگو کی۔پاکستانی مشن کے مطابق فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور انسانی صورتحال بہتر بنانے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔