شاہ سلمان مرکزکی امدادی مہم جاری ، نیا قافلہ غزہ پہنچ گیا

ہفتہ 9 مئی 2026 20:12

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ میں متاثرین کے لیے امدادی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اشیائے خورونوش پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ پٹی پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے بھیجا جانے والا امدادی قافلہ جو کہ متعدد ٹرالرز پر مشتمل تھا غزہ میں سعودی ثقافت و ورثہ سینٹر تک پہنچ گیا، جہاں سے امدادی سامان کی تقسیم کا کام فیلڈ ٹیمیں انجام دیں گی۔امدادی سامان کی تقسیم انتہائی منظم انداز میں کی جاتی ہے، جس کا مقصد غزہ پٹی میں بڑی تعداد میں متاثرین کو امدادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :