لیبیا کی حکومت کا سابق فرانسیسی صدر سے ایک کروڑ یورو ہرجانے کا مطالبہ

ہفتہ 9 مئی 2026 20:12

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) لیبیا کی حکومت نے فرانس کے سابق صدر نکولس سارکوزی اور 5 دیگر ملزمان سے 1 کروڑ یورو ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ مطالبہ 2007 کی انتخابی مہم کے دوران لیبیا سے غیر قانونی فنڈز وصول کرنے کے مقدمے میں کیا گیا ہے، جس کی سماعت پیرس کی اپیل کورٹ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

لیبیا کی دفاعی ٹیم نے عدالت سے تقریبا 50 لاکھ یورو مادی نقصان اور 50 لاکھ یورو اخلاقی نقصان کے بدلے طلب کیے ہیں، کیونکہ معمر قذافی کے دور میں عوامی فنڈز کی خرد برد سے لیبیائی عوام متاثر ہوئے تھے۔

یہ مقدمہ 2006 میں فرانسیسی لبنانی ثالث زیاد تقی الدین کے ذریعے ہونے والی مشتبہ رقوم کی منتقلی سے جڑا ہے، جن کے بارے میں استغاثہ کا خیال ہے کہ یہ سارکوزی کی مہم کے لیے خفیہ فنڈنگ تھی۔لیبیائی وکیل عصام التاجوری نے بتایا کہ پیرس کی اپیل کورٹ میں دائر کی گئی یہ درخواست نئی نہیں بلکہ پرانے سول مطالبات کی توثیق ہے۔