آبنائے ہرمز کیلئے قانونی بل تیار، اوپن سیشن میں منظوری لی جائے گی

ایرانی شورائے نگہبان کی منظوری کے بعد یہ بل قانون بن جائے گا :ایرانی رہ نما ابراہیم عزیزی

ہفتہ 9 مئی 2026 21:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) ایرانی رہنما ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے ایک قانونی بل تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی مجلس کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی مجلس کی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی یہ بل اوپن سیشن میں فوری منظور کرلیا جائے گا۔ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایرانی شورائے نگہبان کی منظوری کے بعد یہ بل قانون بن جائے گا۔