ہنٹا وائرس کے حوالے سے خوف و ہراس نہ پھیلایا جائے، عالمی ادار صحت کی تنبیہ

اتوار 10 مئی 2026 13:40

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) عالمی ادار صحت کی ماہرِ وبائی امراض ماریا وان کرخوف نے ہنٹا وائرس سے متعلق بڑھتی ہوئی خبروں اور خدشات پر عوام سے تحمل اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کروز شپ ایم وی ہونڈیئس پر اینڈیز وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد میڈیا کی بھرپور توجہ کی وجہ سے لوگوں میں یہ تاثر پیدا ہو سکتا ہے کہ وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق جہاز پر موجود تمام افراد کو فی الحال ہائی رسک کانٹیکٹس قرار دیا گیا ہے، تاہم مجموعی طور پر دنیا کی آبادی اور کینری جزائر کے رہائشیوں کے لیے خطرہ کم ہے۔

متعلقہ عنوان :