برطانیہ، طالبعلم بچوں کا جنسی استحصال کیلئے ڈیٹا چرانے کا انکشاف

بلیک میلرز بچوں کی تصاویر استعمال کر کے اسکولز انتظامیہ سے رقم کا مطالبہ کرتے ہیںاین سی اے

اتوار 10 مئی 2026 17:10

․لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کا جنسی استحصال کیلئے جرائم پیشہ افراد کی طرف سے آرٹیفشل انٹیلی جنس ( اے آئی)کا استعمال کر کے بچوں کا ڈیٹا چرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے حکام کو خبردار کیا کہ جرائم پیشہ افراد بچوں کے جنسی استحصال کیلئے اسکولز کی ویب سائٹ اور دیگر ذرائع سے ڈیٹا حاصل کر کے انکی تصاویر کو غلط استعمال کرتے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بلیک میلرز بچوں کی تصاویر استعمال کر کے اسکولز کی انتظامیہ کو بلیک میل کرتے ہیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیکی دھمکیاں دے کر رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای)اور بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنیوالے ماہرین نے تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکانٹس سے بچوں کی قابلِ شناخت تصاویر کو ہٹا دیں۔