سری لنکا، بدھ مذہب کے بڑے راہب جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

اتوار 10 مئی 2026 17:10

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) سری لنکا میں بدھ مذہب کے بڑے راہب کو کم عمر بچی سے جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 71 سالہ بدھ مذہب کے راہب پلیگاما ہیمراتھنا کو ایک نجی اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پلیگاما ہیمراتھنا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2022 میں ایک 11 سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق واقعہ کولمبو سے 200 کلو میٹر شمال میں انورادھا پورہ کے ایک مندر میں پیش آیا، جہاں ہیمراتھنا سب سے بڑے راہب ہیں۔سری لنکن حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کی ماں کو ہیمراتھنا کی حوصلہ افزائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :