سنگاپور سے نیویارک کی پرواز، دنیا کا طویل ترین فضائی سفر قرار

طویل ترین 15349 کلومیٹر کا نان اسٹاپ سفر 18 گھنٹے سے بھی کم میں طے ہو رہا ہے،رپورٹ

اتوار 10 مئی 2026 17:10

سنگاپورسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) سنگاپور ائیر لائن کی اپ اینڈ ڈان کی پرواز دنیا کی سب سے طویل تجارتی پرواز کے طور پر شناخت بنا چکی ہے۔ پرواز ایس کیو 22 سنگاپور سے جان ایف کینڈی ائیر پورٹ نیویارک اور پرواز ایس کیو 23 نیویارک سے سنگاپور پہنچنے کے لیے لگ بھگ 15349 کلومیٹر کا سفر 19 گھنٹے میں طے کرنے کیلئے معروف ہے۔

(جاری ہے)

اس پرواز نے سنگاپور ائیر لائن کی طویل ترین نان اسٹاپ آپریٹنگ پرواز کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، دنیا کے دو بڑے عالمی مراکز کو جوڑنے کے لیے یہ پرواز شمالی بحرالکاہل سے گزر کر شمالی امریکا سے نیویارک پہنچتی ہے۔سنگاپور ائیر اس روٹ پر A350-900ULR الٹرا لانگ رینج طیارے استعمال کرتی ہے، جس میں 67 بزنس کلاس اور 94 پریمیئم اکانومی نشستوں کی ایک بہترین ترتیب ہے۔ 19 گھنٹے کے لیے معروف یہ پرواز بعد ازاں اوسطا 18:26 گھنٹے سے 18:50 میں بھی سفر طے کرتی ہے اور موسم کے تناسب سے اب یہ طویل ترین 15349 کلومیٹر کا نان اسٹاپ سفر 18 گھنٹے سے بھی کم میں طے ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :