معرکہ حق کی سالگرہ پر ملتان گیریژن میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد

اتوار 10 مئی 2026 21:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملتان گیریژن میں یادگار شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر ملتان اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے یادگار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔تقریب میں دیگر افسران اور جوانوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کےدوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب میں معرکہ حق کے شہداء اورغازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :