وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی لکی مروت بم دھماکہ کی شدید مذمت

منگل 12 مئی 2026 19:11

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات  کی لکی مروت بم دھماکہ کی شدید ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے سرائے نورنگ، ضلع لکی مروت میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور گھناؤنا فعل قرار دیا۔انہوں نے بم دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت نو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

شفیع جان نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور امن کے قیام کے لیے ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے شہداء کے بلند درجات، لواحقین کے لیے صبر و جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔