سعودی عرب ،کنگ عبد العزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن میں پہلی مرتبہ خواتین کی کیٹیگری متعارف

پیر 11 مئی 2026 08:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ عبد العزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن کریم، تلاوت و تفسیر کے 46 ویں ایڈیشن میں خواتین کی کیٹیگری کے آغاز کی منظوری دی ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی یہ پہلا موقع ہے کہ خواتین امیداوار باضابطہ طور پر 1979 سے جاری اس مقابلے میں حصہ لیں گی۔

اس مقابلے کا انعقاد مسجد الحرام میں کیا جاتا ہے، اس کا شمار مملکت کے تمایاں ترین بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اسلامی امور اور حفظ قرآن کے مقامی اور بین الاقوامی مقابلے کے نگران شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مقابلے میں خواتین کو بھی شریک کرنے کی سفارش کی تھی۔ایوان شاہی سے منظوری پر وزیر اسلامی امور نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خاص شکریہ ادا کیا۔ ایوان شاہی سے مقابلے کی اختتامی تقریب کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی جو 6 ربیع الاول 1448 ہجری کو منعقد ہوگی۔وزیر اسلامی امور کا مزید کہنا تھا ’ایوان شاہی سے منظوری جاری ہونے کے ساتھ ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔