چین کے خلائی سٹیشن کے لیے سامان لے جانے والا تیانژو-10 کارگو خلائی جہاز روانہ

پیر 11 مئی 2026 11:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) چین نےوینچانگ خلائی لانچ سائٹ سے کارگو خلائی جہاز تیانژو-10 کوروانہ کر دیا ہے ۔ یہ خلائی جہاز زمین کے گرد مدار میں موجود چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن پر سامان پہنچائے گا۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ تیانژو-10 کو لے جانے والا لانگ مارچ-7 راکٹ جنوبی چین کے صوبہ ہینان کے شہر وینچانگ سے بیجنگ وقت کے مطابق پیر کی صبح 8 بج کر 14 منٹ پر روانہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :