کولمبیا ، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 4 مزدور ہلاک

پیر 11 مئی 2026 11:22

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) کولمبیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے چار مزدور ہلاک ہو گئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کندینامارکا ریجن کے گورنر خورخے ایمیلیو رے نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ کوکونوبا علاقے کی لاس کوئنٹاس کان میں پھنسے چاروں کان کن مردہ حالت میں ملے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وہی علاقہ ہے جہاں ایک ہفتہ قبل بھی اسی نوعیت کے حادثے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :