میانمار ،ریاست مون میں سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

پیر 11 مئی 2026 12:41

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) میانمار کی ریاست مون میں سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ حادثہ ریاست مون کے تھاتون ٹاؤن شپ میں تھاتون-پھا-آن روڈ پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان پیش آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار 19 سے 20 سال کی تین خواتین موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔مقامی ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو تھاتون جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :