جرمن وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچ گئے

پیر 11 مئی 2026 12:42

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) جرمن وزیر دفاع بورس پیسٹریئس غیر اعلانیہ دورے پر کیف پہنچ گئے ، جہاں وہ یوکرین کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کریں گے۔ تاس کے مطابق ڈی پی اے نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ دورہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پہلے سے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔بورس پیسٹریئس نے کہا کہ جرمنی اور یوکرین اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، اور یہ تعاون دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ہے، یہ متعدد نئے منصوبوں کے نفاذ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بات چیت کا بنیادی محور جدید بغیر پائلٹ نظاموں (ڈرونز) کی مشترکہ ترقی، خاص طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتوں کے شعبے میں ہے۔جرمن وزیر دفاع نے کہاکہ جرمن حکومت یوکرین کے ساتھ مشترکہ منصوبے قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس کے علاوہ ہم Brave One پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ان ڈویلپرز کی معاونت کریں گے جو جدید اور موثر حل پیش کر سکتے ہیں۔جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن کورنیلیئس کے مطابق 24 فروری 2022 کے بعد سے جرمنی نے یوکرین کو تقریباً 39 بلین یورو انسانی امداد اور 55 بلین یورو فوجی امداد فراہم کی ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :