لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے رول نمبر سلپیں جاری کر دیں

پیر 11 مئی 2026 16:45

لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو  کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (بارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے رول نمبر سلپیں جاری کر دی ہیں اور امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق رواں برس انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 92 ہزار 333 امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔

ان امیدواروں میں ایک لاکھ 37 ہزار ریگولر طلبہ شامل ہیں، جبکہ 54 ہزار 734 پرائیویٹ امیدواروں نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ امتحانات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بورڈ کی حدود میں مجموعی طور پر 566 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں نگران عملے کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2026 کے امتحانات کا باقاعدہ آغاز 20 مئی سے ہوگا۔ ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سلپس اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں سے حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے لیے رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں جہاں سے وہ انہیں باآسانی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔انتظامیہ لاہور بورڈ نے امتحانی مراکز میں پینے کے صاف پانی، مناسب روشنی اور بیٹھنے کے بہترین انتظامات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ طلبہ پرسکون ماحول میں اپنا امتحان دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :