کتے کے کاٹنے سے ریبیز کی بیماری میں مبتلا نوجوان میو ہسپتال میں جاں بحق

پیر 11 مئی 2026 17:15

کتے کے کاٹنے سے ریبیز کی بیماری میں مبتلا نوجوان میو ہسپتال میں جاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) کتے کے کاٹنے کے باعث ریبیز کی بیماری میں مبتلا ہونے والا 18سالہ نوجوان زین علی میو ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ چند ماہ کے دوران کتے کے کاٹنے سے میو ہسپتال میں یہ چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زین علی کو چند روز قبل تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم حالت زیادہ نازک ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2024ء اور 2025ء کے دوران 4لاکھ 30ہزار سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوری طور پر ویکسین اور طبی امداد حاصل کی جائے تاکہ ریبیز جیسے مہلک مرض سے بچاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :