بلاول بھٹو کو معرکہ حق کے بعد وزرات خارجہ کا منصب سنبھالنے کی آفر کی گئی، سہیل انور سیال

بلاول بھٹو جب وزیر اعظم بنیں گے تو ملک ترقی کرے گا، پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی،پی پی رہنما

اتوار 10 مئی 2026 20:45

بلاول بھٹو کو معرکہ حق کے بعد وزرات خارجہ کا منصب سنبھالنے کی آفر کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے معرکہ حق کے بعد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو اہم حکومتی منصب سنبھالنے کی آفر ملنے کا انکشاف کیاہے۔

(جاری ہے)

سہیل انور سیال نے اپنے بیان کہا کہ بلاول بھٹو کو معرکہ حق کے بعد وزرات خارجہ کا منصب سنبھالنے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے کہا کہ ملک کا مقدمہ لڑنے کیلیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔

رہنما پی پی نے کہا کہ بلاول بھٹو جب وزیر اعظم بنیں گے تو ملک ترقی کرے گا، پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ جی ڈی اے کے پاس سندھ میں صرف دو سیٹیں ہیں اس پر بھی حلف نہیں اٹھایا، پتا نہیں اپوزیشن کس زور پر قبل ازوقت عہدے بانٹتے پھر رہی ہے۔