پاکستان مسلم لیگ وطن کے دفاع کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چوہدری سالک حسین
معرکہ حق نے دشمن کے 75 سالہ غرور کو 72 گھنٹے کے اندر خاک میں ملا دیا۔ وفاقی وزیر کا گجرات میں معرکہ حق سے اظہار یکجتی کے لیے بڑی ریلی سے خطاب
عمر جمشید
پیر 11 مئی 2026
15:44
اس موقع پر ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت اور وطن عزیز کے دفاع اور وقار کے لیے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مملکت خداداد دفاعی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہے۔ اس وقت پاکستان کی دفاعی اور سفارتی نمایاں پوزیشن کی معترف عالمی طاقتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے دشمن کے 75 سالہ غرور کو 72 گھنٹے کے اندر خاک میں ملا دیا۔
(جاری ہے)
چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ ملکی وسیع مفادات کو اپنے ذاتی مفادات پر مقدم رکھا۔
جس کا ثبوت پاکستان مسلم لیگ کے دور اقتدار میں تاریخ ساز ترقی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ کے منشور میں عوامی معیار زندگی کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لیے ان کی فنی تربیت اور انہیں بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہا ہوں تاکہ نوجوان باروزگار ہوکر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے دن دات کوشاں ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور کی ہائوسنگ سوسائٹیز کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان مسلم لیگ وطن کے دفاع کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چوہدری سالک حسین
-
یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ انٹر سکول قرآت مقابلوں کاانعقاد
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 13ویں بنیادی بھرتی کورس مکمل کرنیوالے افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب
-
سپریم کورٹ، حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قانونی اصول طے
-
کراچی؛ عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری
-
وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس کی کارروائی، طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والا اہم ملزم گرفتار
-
بلاول بھٹو کو معرکہ حق کے بعد وزرات خارجہ کا منصب سنبھالنے کی آفر کی گئی، سہیل انور سیال
-
دبئی سے کوئی بھی پاکستانی ڈی پورٹ نہیں ہوا ، چوہدری سالک حسین
-
امریکا سے مذاکرات،ایران کا جواب پاکستان کو موصول، وزیراعظم شہباز شریف کی تصدیق
-
مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
-
جیٹ فیول کی قیمت میں پھر اضافہ، کرائے بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.