یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ انٹر سکول قرآت مقابلوں کاانعقاد
شاہد نذیر چودھری
پیر 11 مئی 2026
14:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قرآن کو پڑھنا اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم نوجوانوں کو کامیاب مستقبل کا ضامن قرار دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مذیدکہا کہ طلبا میں قرآت کے مقابلے بچوں میں قرآن سے الفت پیدا کرتے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین متحدہ علما بورڈ ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ قرآن کی اہمیت اور فضیلت تو خود خدا نے بیان کی ہے اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی کامیابی کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم دور ِ جدید میں قرآن پاک سے دور ہوتے جا رہے ہیں جس کے نتیجہ میں ہم اللہ تعالی کی رحمتوں سے بھی محروم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن سے لگاؤ کو بڑھانا ہوگا اور یونیک گروپ اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے طلبا میں قرآن کی محبت اور اس کو خوش الہانی سے پڑھنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہاہے۔ تقریب سے ریکٹریونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، معروف سیرت سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ، وائس چانسلر سیالکوٹ یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خلیق الرحمن اور معروف موٹیو یشنل سپیکر ڈاکٹر نوشابہ مرادنے بھی خطاب کیا۔انٹر سکول قرات مقابلوں میں کامیاب ہونے والے جونئیر کیٹگری میں پہلی پوزیشن مرغزار کیمپس کے عبدالرحمان ساجد، دوسری پوزیشن یونیک سمن آباد کیمپس کی حریم زاہرہ اور تیسری پوزیشن یونیک رچنا بلاک کیمپس کے محمدنے حاصل کی۔ مڈل کیٹگری میں یونیک مناواں کیمپس کی دعا زاہداور اڈا پلاٹ کیمپس کی روبیسہ نے پہلی پہلی، یونیک شادباغ کیمپس کی منال شیراز دوسری اوریونیک ای ایم ای کیمپس کی حریم لیاقت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر کیٹگری میں یونیک ایفل ٹاورکے ابوبکر خالد نے پہلی، لوئر مال کیمپس کی علیزہ زاہرہنے دوسر ی اور تیسری پوزیشن یونیک 106-Aکیمپس کے حافظ احمد نے حا صل کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری اور ڈائریکٹر یونیک گروپ محمد عبداللہ سمیت اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ انٹر سکول قرآت مقابلوں کاانعقاد
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 13ویں بنیادی بھرتی کورس مکمل کرنیوالے افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب
-
سپریم کورٹ، حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قانونی اصول طے
-
کراچی؛ عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری
-
وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس کی کارروائی، طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والا اہم ملزم گرفتار
-
بلاول بھٹو کو معرکہ حق کے بعد وزرات خارجہ کا منصب سنبھالنے کی آفر کی گئی، سہیل انور سیال
-
دبئی سے کوئی بھی پاکستانی ڈی پورٹ نہیں ہوا ، چوہدری سالک حسین
-
امریکا سے مذاکرات،ایران کا جواب پاکستان کو موصول، وزیراعظم شہباز شریف کی تصدیق
-
مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
-
جیٹ فیول کی قیمت میں پھر اضافہ، کرائے بڑھنے کا امکان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت خارجہ امور کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط اجازت، نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.