اے این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست منظور، منشیات سمگلنگ ملزم کی سزا 7 سے 10 سال کر دی گئی

پیر 11 مئی 2026 22:19

اے این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست منظور، منشیات سمگلنگ ملزم کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2026ء) سندھ ہائی کورٹ نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں اے این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست منظورکرتے ہوئے ملزم کی سزا7برس سے بڑھاکر10برس کردی۔پیر کوہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست کی سماعت ہوئی اور اس دوران سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں اے این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست منظور کرلی۔

ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے منصفانہ ٹرائل کا موقع نہیں فراہم کیا۔

(جاری ہے)

پراسیسکیوٹر اے این ایف نے موقف اپنایا کہ ملزم شہباز نے رضا کارانہ طور پر جرم کا اعتراف کیا۔ عدالت مے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم کے اعتراف جرم میں دباؤ یا غلط فہمی کا عنصر نہیں۔

ملزم منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔بین الاقوامی نوعیت کے جرائم کی سخت اور عبرتناک سزا ضروری ہے۔ ٹرائل کورٹ نے جرم کی سنگینی کے باوجود غیر ضروری نرمی برتی۔عدالت نے اے این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم شہباز کی سزا 7 برس سے بڑھا کر 10 برس کردی۔