۵فیصل آباد میں سماج دشمن عناصر بے لگام، 70 سے زائد مقامات پر ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کا مال صاف

۳شہر بھر میں پرس اور فون چھیننے کے واقعات، درجنوں موٹر سائیکلیں اور مویشی چوری، پولیس سراغ لگانے میں ناکام ناکہ بندیوں کے باوجود فیصل آباد میں راہزنی کی لہر، گھروں کے تالے ٹوٹ گئے، شہری عدم تحفظ کا شکار

پیر 11 مئی 2026 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2026ء) شہر اور گردونواح میں چوری ، ڈکیتی و راہز نی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،70سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،تفصیل کے مطابق کارخانہ بازار کے قریب کرن سے جھپٹا مار کر پرس، فیض آباد کے ارشد سی20ہزار و فون، ولی پورہ کے علی اکبر سے 40ہزار و فون، غلام محمد آباد کے رمضان سی16ہزار و فون چھین لیا، گارڈن ٹائون کے بلال کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، عبداللہ پور پل کے قریب شاہد سے جھپٹا مار کر فون،213ر۔

ب کے اسامہ سی25ہزار و فون، نور پور قبرستان کے قریب عارف سے جھپٹا مار کر فون،صدیق آباد کے شفیق کے گھر کے تالے تو ڑ کر قیمتی سامان چوری، چناب مل کے باہر کرن شہزادی سے جھپٹا مار کر پرس،202ر۔

(جاری ہے)

ب گٹی کے اشرف کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، یاسر ٹائون میں عاصم کے بیٹے سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، چلڈرن پارک کے عمران کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، 164ر۔

ب کے تجمل کی حویلی سے بچھڑا چوری،PSOپمپ جھمرہ کے قریب ظفر اقبال سی20ہزار و فون، 67ج ب کے وقاص کی دکان سے کمبل چوری،75گ ب کے نسیم کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی وقیمتی سامان چور لے اڑے،اعوان والا کے اخترکے گھر سے بکرے چوری،76گ ب کے سلیم سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا، نور پورہ سے فضل کریم کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری،کینال روڈ پر عبدالواحد سی9سو روپے و فون، 225ر۔

ب کے علی اعجاز کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 73ج ب کے عتیق الرحمان کی دکان سے سامان چوری، شالیمار روڈ پر خدا بخش سی25ہزار و فون، غوث نگر کے شکیل احمد سی20ہزار و فون،257ر۔ب کے محسن سی8لاکھ چھین لیا،283گ ب کے ظفر علی سی9ہزار و فون،109ر۔ب کے ذوالفقار علی کی حویلی سے مویشی چوری، 493گ ب میں فرمان شبیر کو باندھ کر کھیتوں میں پھینک کر نقدی وفون چھین کر لے گئے، 402گ ب کے زہرے خان سی65ہزار و فون،608گ ب کے سمیع اللہ کے ڈیہر یس کھاد کی 4بوریاں چوری،543گ ب کے معصوم علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 140 گ ب کے ذوالفقار علی سے ایک لاکھ،461گ ب کے عثمان علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون،203گ ب کے اظہار الحق کی حویلی سے مویشی چوری،484گ ب کے یوسف سی14ہزار و فون،197گ ب کے سجاد کے گودام سے سامان چوری،47گ ب کے شکیل کا گھر لوٹ لیا، دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں لوٹ لئے، علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے عثمان فاروق، جھنگ بازار سے رضا علی، سدھوپورہ سے طاہر، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے محسن، ڈی گرائونڈ سے غلام رسول، گٹ والا پارک سے محمد خان، گلستان کالونی کے عمیر، 277گ ب کے احسان، 527گ ب کے شفیق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔

پولیس ناکہ بندیو ںکے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی