چین کی قیادت میں قدرتی گیس کے لیے بین الاقوامی معیارات جاری

منگل 12 مئی 2026 09:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) چین کی قیادت میں قدرتی گیس کے لیے پانچ بین الاقوامی معیارات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن نے چین کی قیادت میں قدرتی گیس کے لیے باضابطہ طور پر پانچ بین الاقوامی معیارات جاری کیے ، یہ معیارات درست مقداری اشاریوں کے ذریعے عالمی توانائی کی مارکیٹ میں لاگت میں کمی، کارکردگی میں بہتری اور حفاظت کی یقین دہانی کے لیے "چینی حل" فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

چین نے اب تک قدرتی گیس کے لیے 14 بین الاقوامی معیارات کی ترقی اور اجراء کی قیادت کی ہے جس میں 100 سے زیادہ ماہرین ان معیارات کی تشکیل اور نظر ثانی میں براہ راست شامل ہیں۔ ان معیارات کو برطانیہ ،فرانس ،جرمنی ،جنوبی کوریا اور کینیا سمیت یوریشیا اور افریقہ کے 20 سے زائد ممالک نے کامیابی سے اختیار کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین مستقبل میں بھی تکنیکی جدت اور معیارات کے انضمام کو فروغ دیتا رہے گا، چینی تکنیکی معیارات کو دنیا تک پہنچائے گا اور عالمی قدرتی گیس کی صنعت کی ترقی میں چینی دانشمندی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔