سعودی عرب میں مسجدِ قبا میں خودکار ٹیکسی سروس کا آغاز

منگل 12 مئی 2026 09:12

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مدینہ منورہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے مسجدِ قبا کے اندرونی صحن میں خودکار ٹیکسی "روبوبس" کے تجرباتی آغاز کا افتتاح کر دیا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ منصوبہ جدید اور محفوظ سفری حل تیار کرنے کے اسٹریٹجک پروگرام کا حصہ ہے جو زائرین اور نمازیوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ پائیدار نقل و حمل اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے مملکت کے ویژن کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ خودکار بس مصنوعی ذہانت کے جدید ترین نظام پر مبنی ہے جسے جدید ترین سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد فراہم کی گئی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مسجد کے گردونواح میں بس کے آپریشن کے دوران پیدل چلنے والوں اور مسافروں کی سلامتی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتی ہے۔اس تجربے کا مقصد اہم مقامات پر سروس کی تیاری کا جائزہ لینا، آپریشنل کارکردگی اور معیار کی پیمائش کرنا اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے تاکہ مستقبل میں سعودی شہروں میں خودکار گاڑیوں کے استعمال کو وسعت دی جا سکے۔