چین روس کے ساتھ مل کر ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہتا ہے،چینی وزارت خارجہ

منگل 12 مئی 2026 09:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیاکھون نے کہا ہے کہ چین روس کے ساتھ مل کر ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق حالیہ دنوں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس چین اسٹریٹجک تعاون عالمی اسٹریٹجک استحکام کے ایک اہم ستون میں تبدیل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ حالیہ برسوں میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی اسٹریٹجک قیادت میں چین روس تعلقات اعلی سطحی ترقی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور غیریقینی صورتحال کا شکار اس دنیا میں مضبوط استحکام فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار ہمسائیگی پر مبنی تعلقات، جامع اسٹریٹجک تعاون اور باہمی مفاد کی روح کو برقرار رکھنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کو فروغ دیا جائے۔