برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم

منگل 12 مئی 2026 14:55

برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت540روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت373روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت230روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا ۔