مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی

ہفتہ 9 مئی 2026 17:30

مقامی مارکیٹوں میں  سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی اور اس کی قیمت 4 لاکھ 93ہزار 662 روپے ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے تک کم ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی 314 روپےکی کمی سے 3لاکھ 87 ہزار 979 روپے تک کم ہو گئی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4پائونڈ فی اونس کمی ریکارڈکی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 4713ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 12روپے کی کمی سے 8513 روپے جبکہ 10 گرام چاند ی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 7298 روپے ریکارڈکی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتہ کو چاندی کی فی اونس قیمت میں 0.12 ڈالر کی کمی ہوئی اور چاندی کی فی اونس 80.29 ڈالر رہی ہے۔