انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

پیر 11 مئی 2026 17:11

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امر یکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 28 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 69 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 81 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 95 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 10 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔