بھائی جی کرکٹ چیمپئن ٹرافی 2026 کا شاندار آغاز 15 مئی سے ہوگا

بدھ 13 مئی 2026 16:10

بھائی جی کرکٹ چیمپئن ٹرافی 2026 کا شاندار آغاز 15 مئی سے ہوگا
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) بھائی جی کرکٹ چیمپئن ٹرافی 2026 کا شاندار آغاز 15 مئی سے ہوگا،بھائی جی کرکٹ چیمپئن ٹرافی 2026 کا انعقاد 15 مئی سے 17 مئی 2026 تک ریلوے گراؤنڈ خانیوال میں کیا جائے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔افتتاحی تقریب 15 مئی کو منعقد ہوگی جس میں چوہدری بشارت عزیز بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں 16 نامور ٹیمیں حصہ لیں گی جو شہرِ خانیوال میں اپنی بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گی۔تین روزہ اس بڑے سپورٹس ایونٹ کے اختتام پر 17 مئی کو دو مضبوط ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز گرینڈ فائنل کھیلا جائے گا، جبکہ کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو خوبصورت ٹرافیز اور انعامات سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

سمرا سپورٹس خانیوال کی جانب سے ہر میچ کے لیے انعامات، ٹیپ بالز اور فائنل ٹرافیز کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ کمیٹی پوری لگن اور محنت کے ساتھ گراؤنڈ کو خوبصورت انداز میں سجانے اور شائقین کو معیاری ایونٹ فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ ایونٹ کی انتظامیہ میں محمد عدنان، فضل خان نیازی، محمد عرفان (عرفی)، خرم شہزاد، طلحہ، احسن اور نقاش کاشی لیفٹی شامل ہیں۔ بھائی جی کرکٹ کلب کی مینجمنٹ ٹیم نے عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ 15، 16 اور 17 مئی کو گراؤنڈ میں آکر اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ جتنے زیادہ تماشائی ہوں گے، ایونٹ اتنا ہی کامیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :