تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ پنڈی یونایٹڈ کلب نے گلیکٹیکوز کلب کو 0-4 گول سے ہرا دیا

بدھ 13 مئی 2026 16:10

تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ پنڈی یونایٹڈ کلب نے گلیکٹیکوز ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ پنڈی یونایٹڈ کلب نے گلیکٹیکوز کلب کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشتیاق کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ٹورنامنٹ کے میچوں پنڈی یونائیٹڈ کو گلیکٹیکوز کلب کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں پنڈی یونائیٹڈ کلب نے مزید تین گول کرکے مقابلہ 0-4 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

پنڈی یونایٹڈ کلب کی طرف سے عبداللہ نے دو گول، حمید اور عوضیر نے ایک ایک گول کیا۔ گلیکٹیکوز کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔