آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا

بدھ 13 مئی 2026 16:25

آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔ اجلاس چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔