چیف منسٹر پنجاب کبڈی کپ ٹورنامنٹ 16 مئی کو اوکاڑہ میں کھیلا جائے گا

بدھ 13 مئی 2026 16:25

چیف منسٹر پنجاب کبڈی کپ ٹورنامنٹ 16 مئی کو اوکاڑہ میں کھیلا جائے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف منسٹر پنجاب کبڈی کپ ٹورنامنٹ 16 مئی کو عوامی سٹیڈیم، منڈی احمد آباد، اوکاڑہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پنجاب گرین اور پنجاب وائٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی جانب سے دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ سرور رانا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین و صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں اور کوششوں سے منعقد کیا جارہا ہے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔