ٹ*خسرہ سے بچائو کے لیے حفاظتی انتظامات کی درخواست پر سیکرٹری صحت طلب

جمعرات 14 مئی 2026 04:55

؂لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2026ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے خسرہ سے بچائو کے لیے حفاظتی انتظامات کی درخواست پر سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کو 19 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری صحت پیش ہوکر ہسپتالوں کی حالت زار پر وضاحت دیں،عدالت نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے ہسپتالوں میں صرف 470 وینٹی لیٹرز ہیں