پاکستان: خیبر پختونخواہ صوبہ میں سکولوں پر حملے قابل تشویش، یونیسف
یو این
بدھ 13 مئی 2026
22:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مئی 2026ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں سکولوں پر حملوں کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں جو ان سے سیکھنے، نشوونما پانے اور اپنی مکمل صلاحیتوں سے کام لینے کے مواقع چھین لیتے ہیں۔
یونیسف نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں گزشتہ روز لڑکیوں کے پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیے جانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ہر بچے کو حصول تعلیم کےمحفوظ، جامع اور بلا تعطل مواقع تک رسائی کاحق ہے۔ سکول بچوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں ہوتی ہیں اور انہیں حملوں کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔سکول کو تباہ کرنے کا حالیہ واقعہ ٹانک کے علاقے کمدا بک میں پیش آیا جہاں مبینہ شدت پسندوں نے لڑکیوں کے ایک سرکاری پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
(جاری ہے)
سکولوں پر 9واں حملہ
یہ رواں سال صوبہ خیبر پختونخوا میں کسی سکول پر ہونے والا نواں حملہ ہے۔ ایسے واقعات کے نتیجے میں کم از کم ایک ہزار سے زیادہ طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور لوگ اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
اس سے پہلے جنوری 2026 میں خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں ایک سکول پر ڈرون حملے کے نتیجے میں پرنسپل اور دو اساتذہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
بچوں کا تعلیمی نقصان
پاکستان
میں یونیسف کی نمائندہ پرنیل آئرن سائیڈ نے کہا ہے کہ یہ تشویشناک صورتحال صوبے میں پہلے سے موجود تعلیمی بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہے جہاں 5 سے 16 سال تک عمر کے اندازاً 45 لاکھ لڑکے اور لڑکیاں یا ایک تہائی بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ لڑکیاں اس صورتحال سے کہیں زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یونیسف ایسے واقعات سے متاثرہ بچوں، خاندانوں، اساتذہ اور مقامی لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور طلبہ، اساتذہ اور تعلیم کو تحفظ دینے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ طلبہ کسی خوف کے بغیر محفوظ ماحول میں حصول علم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
ادارے نے زور دیا ہے کہ بچوں کے تحفظ اور ان کے حق تعلیم کو ہر حال میں یقینی بنایا جانا لازم ہے۔
مزید اہم خبریں
-
افریقہ کے وسائل پر افریقی عوام کا پہلا حق، انتونیو گوتیرش
-
پاکستان: خیبر پختونخواہ صوبہ میں سکولوں پر حملے قابل تشویش، یونیسف
-
معاشی عدم مساوات کا بچپن سے اعلیٰ تعلیم تک زندگی کے ہر موڑ پر گہرا اثر
-
لاہور میں برآمد ہونے والی کوکین کو ٹیلکم پاوڈر میں تبدیل کر کے انمولی پنکی کو مقدمے سے بچانے کا انکشاف
-
پاکستان نے مذاکرات میں شاندار کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت کے مالک ہیں
-
کوکین کوئین سے شادی کرنے والے سابق پولیس افسر کی بھی گرفتاری کی اطلاعات
-
انمول پنکی کو 4 سال پہلے لاہور میں پولیس افسر نے گرفتار کیا، بعد میں دونوں نے شادی کر لی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا 3سالوں میں 5ہزار سے زائد محنت کشوں کو 3 مرلہ پلاٹ اور گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا اعلان
-
سندھ حکومت بڑی واضح ہے کہ ملزمہ پنکی کی ضمانت نہیں ہوگی بلکہ تفتیش بھی ہوگی اور قانون کے مطابق کارروائی بھی ہوگی
-
پنجاب عملاً ایک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، کسی کے قانونی اور انسانی حقوق نہیں ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ہر ماہ کھلے مین ہولز نہ ہونے کا بیان حلفی لینے اور نوٹس جاری کرنے کا حکم
-
انمول پنکی کے بعد کراچی میں ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کی گرفتاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.