کوکین ڈیلرانمول عرف پنکی گرفتاری کے وقت مبینہ طور پر نئی منشیات متعارف کرانے کا فارمولا مکمل کرچکی تھی
ملزمہ نئی منشیات کے فارمولے پر گزشتہ 3 ماہ سے کام کررہی تھی، ملزمہ خود بھی صرف اپنی تیار کردہ شراب اور منشیات استعمال کرتی تھی، ذرائع
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 13 مئی 2026
23:47
(جاری ہے)
وہ اپنے تیار کردہ برانڈ کو ترجیح دیتی تھی اور اپنے ہاتھ کے تیار کردہ منشیات اور شراب کی شوقین ہے۔ مزید برآں نیوزایجنسی کے مطابق سٹی کورٹ کراچی نے منشیات فروش انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے فیصلے کے خلاف پراسیکیوشن کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمہ کو 13 مئی سے 15 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تھانہ گارڈن، بغدادی اور درخشاں میں درج چار مقدمات میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ وومن جیل کو حکم دیا کہ ملزمہ کی کسٹڈی تفتیشی افسر سعید احمد کے حوالے کی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش رفت رپورٹ متعلقہ عدالت میں پیش کی جائے جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید ریمانڈ کی استدعا بھی کی جاسکتی ہے۔تفتیشی افسر نے مقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کی وجوہات بیان نہیں کیں۔ ان کے مطابق ملزمہ پنکی نارکوٹکس گینگ کی سرغنہ ہے اور منشیات کی سپلائی چین سے متعلق تحقیقات کے لیے جسمانی ریمانڈ ضروری تھا۔ تفتیشی افسر نے یہ بھی بتایا کہ ملزمہ کے خلاف بغدادی تھانے میں قتل کا مقدمہ بھی درج ہے، جس کی تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ ناگزیر ہے۔مزید اہم خبریں
-
انمول پنکی کو گرفتاری کے بعد چھڑوانے کیلئے بھاری رشوت دیے جانے کا انکشاف
-
کوکین ڈیلرانمول عرف پنکی گرفتاری کے وقت مبینہ طور پر نئی منشیات متعارف کرانے کا فارمولا مکمل کرچکی تھی
-
میرے بیٹے کے باہر جانے کی وجہ موجودہ حکومت اور ادارے ہیں
-
ستھرا پنجاب منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن
-
افریقہ کے وسائل پر افریقی عوام کا پہلا حق، انتونیو گوتیرش
-
پاکستان: خیبر پختونخواہ صوبہ میں سکولوں پر حملے قابل تشویش، یونیسف
-
معاشی عدم مساوات کا بچپن سے اعلیٰ تعلیم تک زندگی کے ہر موڑ پر گہرا اثر
-
لاہور میں برآمد ہونے والی کوکین کو ٹیلکم پاوڈر میں تبدیل کر کے انمول پنکی کو مقدمے سے بچانے کا انکشاف
-
پاکستان نے مذاکرات میں شاندار کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت کے مالک ہیں
-
کراچی سے گرفتار کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے منظم منشیات نیٹ ورک بارے تہلکہ خیز انکشافات
-
کوکین کوئین سے شادی کرنے والے سابق پولیس افسر کی بھی گرفتاری کی اطلاعات
-
انمول پنکی کو 4 سال پہلے لاہور میں پولیس افسر نے گرفتار کیا، بعد میں دونوں نے شادی کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.