ی*یو ایم ٹی میں اپلائیڈ ریسرچ پر دو روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا کامیاب انعقاد

جدید ٹیکنالوجی اور بیننالشعبہ جاتی تحقیق قومی ترقی اور پائیدار حل کی ضامن ہے، ڈاکٹر معید یوسف نوجوانوں کو اے آئی اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرناوقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر آصف رضا

جمعرات 14 مئی 2026 04:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2026ء) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف پروفیشنل ایڈوانسمنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف ہاسپیٹیلٹی لیڈرشپ کے زیرِ اہتمام اپلائیڈ ریسرچ پر دو روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی، ایکشننریسرچ، ڈیجیٹل انوویشن اور بیننالشعبہ جاتی تحقیق کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں وائس چانسلر بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر معید وسیم یوسف نے بطور مہمان ِخصوصی شرکت کی، جبکہ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، پرووسٹ یو ایم ٹی ڈاکٹر تاشفینناظہر، ڈیننسکول آف پروفیشنل ایڈوانسمنٹ ڈاکٹر عاطف حسنناور پروفیسر ڈاکٹر روہت جیننسمیت ملکی و بین الاقوامی ماہرین، محققین، صنعت سے وابستہ شخصیات، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی تحقیق مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے تاکہ وہ عالمی مسابقتی ماحول میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بیننالشعبہ جاتی تحقیق موجودہ مسائل کا مؤثر اور پائیدار حل فراہم کر سکتی ہے۔

بدلتے عالمی حالات کے مطابق خود کو تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستاننکے تعلیمی اداروں کے مابیننمضبوط روابط قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانکا بھرپور ثقافتی ورثہ ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور انڈسٹری کے درمیان مؤثر اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے اور تحقیق و ترقی کے ذریعے جامعات قومی و معاشی استحکام میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے تعلیمی اداروں کو ہر شعبے میں باصلاحیت انٹرپری نیورز تیار کرنا ہوں گے۔ ا نکا کہنا تھا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد نوجوان محققین کو جدید عالمی تحقیقی رجحانات سے روشناس کروانا اور انہیں عملی میداننکے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یو ایم ٹی معیاری تعلیم اور جدید تحقیق کے فروغ کے لیے مسلسل عملی اقدامات کر رہی ہے۔

کانفرنس کے دوراننجدید تحقیقی رجحانات، ڈیجیٹل انوویشن اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے موضوع پر تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔ مقررین ن نے جدید تحقیق کو عملی میدان نسے جوڑنے اور قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنا نے پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے ڈاکٹر معید وسیم یوسف سمیت دیگر معزز مہمانوں میں یادگاری سووینئرز تقسیم کیی