انٹر میلان نے لازیو کو ہرا کر 10 واں اٹالین فٹ بال کپ جیت لیا

جمعرات 14 مئی 2026 13:01

انٹر میلان نے لازیو کو ہرا کر 10 واں اٹالین فٹ بال کپ جیت لیا
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) انٹر میلان فٹ بال ٹیم نے فائنل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لازیو کو ہرا کر دسویں مرتبہ اٹالین کپ اپنے نام کر لیا۔ شنہوا کے مطابق اس فتح کے ساتھ ہی انٹر میلان نے رواں سیزن میں ڈومیسٹک ڈبل بھی مکمل کر لیا ہے، کیونکہ وہ اس ماہ کے آغاز میں 3 میچز قبل ہی اپنی 21 ویں سیری اے لیگ ٹائٹل کی جیت یقینی بنا چکے تھے۔

میچ کے آغاز سے ہی انٹر میلان نے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ کھیل کے 14 ویں منٹ میں فیڈریکو ڈی مارکو کے کارنر پر مارکس تھورم نے ایک جاندار ہیڈر لگایا، جو لازیو کے کھلاڑی ایڈم ماروشچ سے ٹکرا کر گول کی جال میں چلا گیا، جس سے انٹر میلان کو لازیو کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔کھیل کے 35 ویں منٹ میں انٹر میلان نے اپنی برتری کو دگنا کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈینزل ڈمفریز نے تیزی سے گیند لے کر مخالف ٹیم کے ڈی ایریا میں پیش قدمی کی اور بہترین پاس لاؤٹارو مارٹنیز کو فراہم کیا، جنہوں نے خالی گول پوسٹ میں گیند پہنچا کر سکور 0-2 کر دیا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔انٹر میلان کے کوچ کرسچن چیوو نے 2023 کے بعد کلب کے پہلے کپ ٹائٹل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے رواں سیزن میں 2 ٹرافیاں جیتیں اور وہ اس کے حقدار تھے کیونکہ انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ ٹیم کا ساتھ دیا اور وہ رواں سیزن کی کامیابیوں کا جشن منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :